فلپائن:آتش فشاں پھٹنے سے آٹھ ہزارسے زائدافراد کوعلاقے خالی کرنے کاحکم


فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے سے دارالحکومت منیلامیں حکام نے آٹھ ہزارسے زائدافراد کوعلاقے خالی کرنے کاحکم دیاہے۔

فلپائن میں منیلا کے قریب آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری ہے ،آتش فشاں کے قریبی علاقے میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں ۔ دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے بھی خوف ناک مناظر ویڈیو میں محفوظ ہوگئے۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب لاوے کے اخراج کی وجہ سے ایئرپورٹ پرسو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ آتش فشاں والے علاقے میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی وجہ سے حکام نے اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیچھتر زلزلے کے جھکٹے محسوس کیےگئے ہیں۔

حکام نے آئندہ ہفتوں میں مزیدلاوہ پھٹنے سے بھی خبردارکیاہے