مصرکے سابق صدر حسنی مبارک وفات پا گئے 

قاہرہ : مصرکے سابق صدر حسنی مبارک 91 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں، حسنی مبار ک 1981 سے لے کر 2011 تک مصر کے صدر ہے ، انہوں نے 2011 میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

حسنی مبارک کی وفات ایسے موقع پر ہوئی جب ان کے دونوں بیٹوں کو بینک ک فروخت کے دوران ناجائز شیئر ٹریڈنگ کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا. وہ دونوں گرفتار تھے تا ہم انہیں رہا کر دیا گیا

حسنی مبارک 1928ء میں قاہرہ کے نزدیک مینوفیہ کے صوبے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قاہرہ کی امریکی یورنیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والی خاتون سوزین سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے جمال اور علاء ہیں۔ انہوں نے ایک نہایت مشکل دور میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ اور اس اعلیٰ عہدے تک پہنچے۔ انھوں نے تباہ حال مصری فضائیہ کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا.