کیتھرائن جانسن 101 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں

 مشہور ریاضی دان کیتھرائن جانسن ہیں، راکٹس کو اسپیس میں لے جانے کے لئے بہت سے عوامل کو دیکھنا پڑتا ہے جس کے لیے طویل حساب کتاب چاہیے ہوتا ہے، ایک معمولی سی غلطی راکٹس کو تباہ کردیتی ہے… جب کمپیوٹر ایجاد نہیں ہوا تھا تو ناسا کی جانب سے بھیجے جانے اسپیس راکٹس کے مدار اور trajectories کا حساب کتاب یہ اور دیگر خواتین مل کر لگاتی تھیں… کیتھرائن مشہور زمانہ اپالو 11 مشن کا بھی حصہ تھیں، انہوں نے اپالو 11 کے راکٹ کو چاند تک پہنچانے کے لیے کیلکولیشنز میں ناسا کی مدد کی یعنی انسان کو چاند پر لے جانے کا راستہ ایک خاتون نے دکھایا… ان کا کام اس حد تک معتبر اور درست تھا کہ کمپیوٹر ایجاد ہونے کے باوجود ناسا ان کو اکثر و بیشتر کمپیوٹرز کی کیلکولیشنز میں غلطیاں نکالنے کے لیے بُلایا کرتا تھا… انسان کو چاند پر پہنچانے کے لیے ان خواتین نے کیسے کلیدی کردار ادا کیا اور اُس وقت کیسے
manual calculations
کی جاتی تھیں، اس پر ہالی وڈ 2016ء میں
Hidden Figures

کے نام سے شاہکار فلم بنا چکا ہے… کیتھرائن جانسن کل 101 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں