’نواز شریف کی بیماری پر اعتراض بے بنیاد ہے ، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر اعتراض بے بنیاد ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں، بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے وقت بھی گھٹیا پروپیگنڈا کیا گیا تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا، حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لندن میں موجودگی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے دل کے آپریشن کے غرض سے شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنا سیاسی انتقام کا ثبوت ہےخیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جب کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو مشکوک قرار دیا تھا۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنا سیاسی انتقام ہے جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدندن کا مؤقف ہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو متعلقہ دستاویزات کئی بار جمع کروائیں۔