کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، اجمل وزیر

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کہتے ہیں کہ کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید 10 افراد کی رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا جبکہ حیات آباد میں 80 گھرانوں پر مشتمل اسٹریٹ کوقرنطینہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کا استعداد بڑھانے سمیت کوہاٹ اور سوات میں بھی ٹیسٹنگ لیبارٹریا ں قائم کی جارہی ہیں۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ یاد رہے کہ آج وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اعلی محمود خان کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی اور وزیر صحت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ ورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان کے 3 کنٹینر مختلف اضلاع کو روانہ کئے گئے ہیں جبکہ مزید حفاظتی سامان بھی اضلاع کو پہنچایا جائیگا۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور کل میں نے خود پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اسیاء کوردنوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو بلکل برداشت نہیں کیا جائیگا ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔