پاکستان کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ نہیں 

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ نہیں، امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا کی صورتِ حال زیادہ خراب ہے۔

وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اپنی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہا ہے، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن بے حد ضروری ہے۔ ہر ملک کے اپنے حالات ہیں جن کے مطابق حکمتِ عملی مرتب کرنی ہے، بھارت میں سوچے سمجھے بغیر 21 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اس لاک ڈاؤن سے بھارت میں نقل مکانی کی سنگین صورتِ حال پیدا ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ ضروری ہے، اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، صورتِ حال کا جائزہ لے کر حکمتِ عملی بنانی ہو گی۔