ٹی بی کی ویکسین کورونا وائرس سے بچا ئو میں مفید؟

ایسے ممالک جہاں پیدائش کے وقت بچوں کو ٹی بی کی ویکسین (بی سی جی) لازمی قرار دی گئی ہے وہاں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح بہت کم ہے۔
اگرچہ یہ صرف ایک تعلق ہے لیکن کم از کم 6؍ ممالک میں ماہرین طب تجربات کے دوران یہ ویکسین طبی مراکز پر کام کرنے والے عملے اور بوڑھے افراد کو دی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا واقعی اس ویکسین کی وجہ سے کورونا وائرس کا مرض جان لیوا ثابت نہیں ہوتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ممالک جو زیادہ آمدنی والے ہیں اور جہاں بی سی جی ویکسین نہیں دی جاتی ان میں امریکا اور اٹلی شامل ہیں ، تاہم اسپین، فرانس، ایران، برطانیہ اور جرمنی ایسے ممالک ہیں جہاں کئی برس قبل بی سی جی ویکسین دیے جانے کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔

نیویارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی جانب سے اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں سب سے پہلے اس بات پر غور کیا گیا کہ جاپان میں وائرس کے کیسز بہت کم ہیں تو کیوں ہیں۔
ڈاکٹر اوتازو کہتے ہیں کہ بی سی جی ویکسین کی وجہ سے نہ صرف ٹیوبرکلوسز (ٹی بی) بلکہ دیگر مختلف اقسام کے وبائی امراض سے بچائو کے ثبوت ملے ہیں۔