وائرس کچی آبادیوں میں پھیلا تو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا مراد علی شاہ

ابھی تک ہمارے پاس کچی آبادی کا کوئی کیس نہیں آیا، سارے کیسز پکے علاقوں میں باہر سے سفر کر کے آنے والوں کے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور مزید ہوگی، مارچ سے3 اپریل تک دنیا میں کرونا نے مزید تباہی مچائی ہے، سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ہرصورت وائرس کو کم کریں،ختم تب کرسکتے ہیں جب اس کے خاتمے کی کوئی دوا بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کچی آبادیوں میں پھیل گیا تو اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے سخت اقدامات کیے،فخر ہے کہ ہمارے علما نے نوعیت کو سمجھ کر حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 1000 لوگ باہر سے آئے جن سے کرونا وائرس مزید بڑھتاگیا، تبلیغی جماعت والے بھی مقامی رہائشی ہیں کوئی باہر سے نہیں آیا۔