سن بیمز کے تعاون سےاین ای ایف نے سکول سے باہر بچوں کے لئے تین نئے اسکولزکا افتتاح کر دیا

تعلیم کے شعبے میں کام کر نے والے ادارے سن بیمز کے تعاون سے نیشنل ایجوکیشن فانڈیشن(این ای ایف)نے سکول سے باہر کے بچوں کے لئے تین نئے اسکولزکا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ ادارے گولڑہ ، افغان بستی اور ڈھوک عباسی میں قائم کیے گئے ہیں جوسب اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں واقع ہیں۔ اس کا مقصد اپنی شاخوں کو بنیادی طور پر ناخواندہ علاقوں تک بڑھانا اور نئے طلبا کے اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ سال سن بیمز اور پاکستان کے بچوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔ سن بیمز کا مقصد پورے ملک میں 10000بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے جو مستقبل میں بڑے خواب دیکھنے اور ان کی تکمیل کے مستحق ہیں۔اس وقت ان تین سکولوں میں 219آئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا گولڑہ 53، افغان بستی 86اور ڈھوک عباسی 80بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ صرف ایک ہی دن میں اسکول سے باہر 195بچوں کو داخل کیا گیا ،یہ ادارے اسکول سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے تیز رفتار سیکھنے کا پروگرام پیش کرتے ہیں جنھیں مالی رکاوٹوں کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔۔ طویل المدت ہدف پاکستان 100کی 100کے لئے 100مہم ہے ، جس کا مقصد یہ ہے کہ اس وقت تک جب ملک 100 سال کا ہوجائے تب تک 100 خواندگی کی شرح حاصل کرلے۔ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم ، فنڈز ، آگاہی اور عمل درآمد کی ضرورت سن بیمز ، نیشنل ایجوکیشن فانڈیشن اور بہت ساری دیگر تعلیمی تنظیموں نے پاکستان کو اس حتمی مقصد تک پہنچنے میں مدد دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا۔