ڈونلڈ ٹرمپ نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کر دیا 

امریکی صدر ایک بار پھر اپنی ضد پر اڑ گئے، کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکی شہریوں کو ماسک پہننا ضروری قرار دیا
لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کر دیا ،، دوسری طرف ملانیا ٹرمپ نے ٹوئیٹ میں عوام سے اپیل کی کہ اس مہلک وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک ضرور پہنیں امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاری طبی ہدایات کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرے پر ماسک نہ پہننے کی ضد

پریس کانفرنس میں کورونا کی احتیاطی تدابیر اور خوفناک صورتحال پر بات تو کی لیکن خود عمل کرنے سے انکار کر دیا امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود کو اور کسی ’صدر، وزیر اعظم، آمر، بادشاہ، ملکہ‘ کو اوول آفس میں ماسک پہن کر خوش آمدید کہتا تصور ہی نہیں کر سکتے

دوسری طرف ایک بار پھر خاتون اول امریکی صدر کے مخالف دکھائی دیں ملانیا ٹرمپ نے ٹوئیٹ میں عوام سے اپیل کی کے اس مہلک وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے دوری بنائیں اور چہرے پر ماسک کا استعمال لازمی کریں اسے ہم مل کر ہی شکست دے سکتے ہیں۔