چین نے کورونا کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا 

چین نے کورونا وائرس کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا۔ 76 روزہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہونے پر جشن بھی منایا گیا۔

لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا کا گڑھ بننے والا ووہان ایک بار پھر ہنستے بستے شہر میں تبدیل ہو گیا۔ گیارہ ہفتے سے گھروں میں بند شہریوں میں نیا جوش دکھائی دے رہا ہے۔ شہریوں نے ایشیا، یورپ اور امریکا کی کھلے دل کے ساتھ امداد کرنے کا بھی جشن منایا۔

چین نے ویکسین کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو محدود کیا۔ عالمی وبا سے چین میں3331 افراد ہلاک ہوئے اور 81 ہزار سے زائد بیمار پڑے۔