اسلام آباد ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لئیے پی سی آر ٹسٹ کی سہولت

اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی کاونٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ خواتین اور مرودوں کے کرونا ٹیسٹ اور رپورٹ کے علیحدہ کاونٹر بنائے گئے ہیں ۔ یو اے ای کی طرف سے پاکستانی مسافروں پر سفری پابندی ختم ہونے پر ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر اب تک 2050 مسافروں کے ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔

ایئر لائنز کے ساتھ ملک کی تین بہترین لیبارٹریز کا عملہ ہمہ وقت مسافروں کو کرونا ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر رہا ہے۔ ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ ڈیڑھ گھنٹے میں رپورٹ فراہم کر دی جاتی ہے ۔ فلائٹ جانے سے چار گھنٹے قبل ائیر پورٹ عملہ لیبارٹریوں کے تعاون سے رپورٹ مہیا کر رہے۔ ایئر پورٹ پر ایک دن میں دو ہزار مسافروں کی ٹیسٹنگ کی جا سکتی ہے۔

مسافروں نے ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ انتظام کو سراہا جبکہ ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔