پاکستان سٹیزن پورٹل شکایات کے ازالے کاسب سے موثر فورم

پاکستان سٹیزن پورٹل لوگوں کی شکایات کے ازالے کاسب سے موثر فورم بن گیا ہے جس پر شکایات کے ازالے کی شرح اکانوے اعشاریہ تین دوفیصد ہے۔

زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان سٹیزن پورٹل کے رجسٹرڈ ارکان کی فہرست میں شامل ہیں جو اس کی افادیت اور موثر ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک تیرہ لاکھ رجسٹرڈ ارکان کی طرف سے سولہ لاکھ ترپن ہزار پینتالیس شکایات موصول ہوئیں۔

ان میں سے ترانوے اعشاریہ نودوفیصد شکایات مقامی لوگوں، پانچ اعشاریہ سات چارفیصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور اعشاریہ تین چارفیصد غیر ملکیوں نے درج کرائی تھیں۔

پاکستان سٹیزن پورٹل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد حکومت اور ملک کے عوام کے درمیان فوری رابطہ قائم ہوسکے۔

اس سہولت کے استعمال کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے حل میں غفلت کے مرتکب کسی بھی سرکاری اہلکار سے کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔