امریکی خاتون ِاوّل اتنی فِٹ کیسےہیں ؟

امریکی خاتون اول اورصدر ڈونلڈٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اپنی فٹنس سےمتعلق کافی مشہورہیں اوران کی فٹنس کارازہرکوئی جانناچاہتاہے۔امریکی ویب سائٹ ’انسائیڈر‘ کے مطابق 49 سالہ میلانیا ٹرمپ کی فٹنس کا راز روزانہ 7 پھل کھانا ہے، میلانیا اپنی ڈائٹ میں پھلوں کوبہت اہمیت دیتی ہیں اوراپنی غذا میں روزانہ 7 پھل شامل کرتی ہیں اوران کی غذاکازیادہ ترحصہ پھلوں پرہی مشتمل ہوتاہے ۔

میلانیا خاتون اول ہونےکی حیثیت سے بے حد مصروف روٹین کے باوجود میلانیا خود کو بہت وقت دیتی ہیں، وہ اس بات کواہمیت دیتی ہیں کہ غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی لازمی جاری رکھنی چاہیئے جس میں انہیں ’ پائلیٹس ‘ کرنا اور ٹینس کھیلنابہت پسندہے، ورزش میں مارننگ واک کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں ، میلانیا دن کاآغازہری سبزیوں یعنی پالک، گاجر،بلوبیریزسےبنی اسموتھی سےکرتی ہیں اور یہی ان کا ناشتہ بھی ہوتاہے۔

میلانیا ٹرمپ کاخود کی فٹنس سےمتعلق کہناہےکہ’’یہ ڈائیٹنگ نہیں ہے،میں صحت مندغذالیناپسند کرتی ہوں، اگرمجھےکوئی اسنیک کھانےکودل کرےتومیں کوئی پھل یاچاکلیٹ کھاناپسند کرتی ہوں کیوں کہ میرے خیال میں ہمارے جسم کومیٹھےکی بھی ضرورت ہوتی ہے۔‘

فیس سرجری کےحوالے سےلوگوں کی قیاس آرائیوں کےبارےمیں امریکی خاتون ِ اول میلانیا کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی، میرے چہرے کی نکھری رنگت قدرتی ہے کیوں کہ میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتی ہوں۔