چینی کمپنی نےدنیا کا تیز ترین وائرلیس چارجر پیش کردیا

وائرلیس چارجر جدید ترین ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ابھی بھی اس پر کام کیا جا رہا ہے۔اگرچہ، چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے حال ہی میں 40 واٹ کی تیز ترین رفتار سے چارج کرنے والا وائرلیس چارجر متعارف کرایا گیا ہے

کمپنی کے سربراہ لی جون نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیاؤمی کا ایم آئی پرو 10، 40 واٹ والے وائر لیس چارجر سے چارج ہورہا ہے۔وائرلیس چارجر 20 منٹ میں موبائل فون کو 57 فیصد تک چارج کر دیتا ہے جب کہ فون کو 100 فیصد تک چارج کرنے کے لیے وائر لیس چارجر کو صرف 40 منٹ کا وقت لگتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس 40 واٹ کے وائرلیس چارجر میں ایم آئی-ایف سی فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔