دفترخارجہ کانوازشریف کی واپسی کےلیےبرطانوی حکومت کوخط

حکومت نے لندن سے نواز شریف کی واپسی کے ليے کوششيں شروع کردی ہيں۔دفتر خارجہ نے پنجاب حکومت کی سفارش اور مشاورت کے بعد برطانوی حکومت کو خط لکھ ديا ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہوچکی ہے،اب وہ ایک مجرم ہیں،نواز شریف کو پاکستان واپس بھیجا جائے تاکہ وہ باقی سزا پوری کرسکیں۔

اس سے پہلے برطانوی حکومت نے نواز شریف کا اسٹیٹس معلوم کیا تھا۔ حکومت نے برطانیہ کو آگاہ کیا تھا کہ نواز شریف ضمانت پر ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب کے وزير اطلاعات فياض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب عدالتی فيصلے کی روشنی ميں پنجاب کابينہ نے طے کرليا کہ نواز شريف کو ضمانت ميں توسيع نہيں ملے گی تو اب اُن کی واپسی کے ليے ہر ممکن اقدامات کيے جائيں گے۔