پاکستان میں دہشتگردی میں85فیصد کمی ہوئی، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن : واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹر کے ایشیا پروگرام کے سربراہ مائیکل کوگلمین نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 85فیصد کمی واقع ہوئی ہے،دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان سر فہرست ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹر کے ایشیا پروگرام کے سربراہ مائیکل کوگلمین نے کہاکہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سر فہرست رہا۔

سن2018 کے دوران افغانستان میں1443دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں7379افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار افراد زخمی ہوئے۔83فیصد ہلاکتیں طالبان کے کیے گئے حملوں کے سبب ہوئیں۔ طالبان نے پولیس، عام شہریوں اور حکومتی دفاتر کو نشانہ بنایا۔ داعش خراسان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔