میریلیبون کرکٹ کلب کا دورہ پاکستان، پاک برطانیہ دوستی کی طویل المدت دوستی کا نشان

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر (آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج- سی ایم جی) نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کامیاب دورہ پاکستان پر ایم سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ایم سی سی دنیا کے ابتدائی کرکٹ کلبوں میں سے ایک ہے، جو پاکستان کے ایک ہفتے پر مشتمل دورے پر تھا ۔

مذکورہ دورہ آج بروز بدھ تکمیل کو پہنچ گیا۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کی جانے والی باہمی کاوشوں کے اعتراف میں ہفتے کے روز برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں برطانیہ پاکستان کے طویل المدت تعلقات کی گرم جوشی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کی مضبوطی میں کھیلوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔

ہفتے کے روز منعقدہ تقریب کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے ایم سی سی کے صدر کمار سنگکرا کے ہمراہ بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ کر کے اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ سینٹر فیصل جاوید نے وزیرِ اعظم عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔ سینٹر نے وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے دستخط شدہ کرکٹ کا بلاایم سی سی کے صدر کمار سنگکرا کو تحفتاً پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر (آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج- سی ایم جی) نے کہا: “دنیا کے قدیم اور مشہورترین کرکٹ کلب کا پاکستان میں خیر مقدم پاکستان پر اعتماد اور امن و امان کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا مظہر ہے۔ یہی وجوہات یوکے ٹریول ایڈوائز میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنیں ہیں۔” “کرکٹ ہمارے خون کا حصہ اور ہمیں یکجا رکھنے والے بہت سارے عوامل میں سے ایک ہے۔ میں پُر امید ہوں کہ یہ قدم پاکستان میں برطانوی کرکٹ کی واپسی کا سبب ثابت ہوگا۔” اپنے دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایم سی سی کے صدر کمار سنگکرا نے کہا: ” ہمیں یہاں پاکستان آنے پر بہت خوشی ہوئی۔ یہاں برطانوی کرکٹ لینڈ اسکیپ کی تعمیر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے زبر دست کردار ادا کیا ہے۔ اس میں محنت کرنے کے لیے تمام کرداروں کے لیے ایم سی سی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس دورے کا مقصد پاکستان کے دورے کرنے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ہم پُرامید ہیں کہ اس عزم کے حصول میں یہ دورہ بہت عرصے تک اہمیت کا حامل رہے گا۔” ہفتے کے دن منعقدہ تقریب میں ایم سی سی اسکواڈ، گورنر پنجاب چوہدھری محمد سرور، اراکینِ پارلیمنٹ، پی سی بی کے اعلٰی ارکان، پاکستانی کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی، اداکار اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شریک کی۔