وزیراعظم آج 20 ہزارگھروں کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج 11 مارچ کو وزارت ہاؤسنگ کے تحت 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وفاقی وزرا اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہون گے۔ اس پراجیکٹ میں شامل 7 منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کل وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے بیس ہزار گھروں کی تعمیر کے سات منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

چھ منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے ۔اس پراجیکٹ میں شامل 6 منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، جب کہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے۔ ترجمان وزارت ہاؤسنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان ہاوسنگ منصوبوں کی تعمیر سے جہاں ہزاروں بے گھر پاکستانیوں کو اپنی چھت میسر ہوگی وہاں تعمیراتی شعبہ سے منسلک صنعتوں کا بھی فروغ ہوگا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔

ہاؤسنگ اتھارٹی تمام اہل وفاقی ملازمین کو قابل برداشت قیمت پر معیاری رہائشی سہولتیں مہیا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔20،000 گھروں کے یہ منصوبے کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور میں شروع کئے جا رہے ہیں ۔