کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

031220203

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاوَ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کے 121 ممالک میں دہشت پھیلانے والے جان لیوا مرض کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4382 ہوگئی ہے۔ایک لاکھ لاکھ 21 ہزار افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 67 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 50 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد383ہوگئی۔ جان لیوا وائرس سے اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد631، ایران میں 291، جنوبی کوریا میں 80، فرانس میں 33 اور جرمنی میں دو ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید چارافرادجان کی بازی ہار گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد30 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں975، اٹلی میں10ہزار149 اورایران میں8042 افراد متاثر ہیں۔ جاپان12، سوئٹزرلینڈ3، برطانیہ میں6 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیںجنوبی کوریا میں7ہزار513، فرانس1784اور اسپین میں 1695، جرمنی1565، جاپان581 اورسوئٹزرلینڈ میں476 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔سوئیڈن355، ناروے277، بیلجیم267 اور ڈنمارک میں264، الجیریا20، روس20 اورپولینڈ میں18 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالم گیر وبا بننے کے قریب ہے اور اس سے لوگوں کو سنگین عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔کورونا وائرس میں اموات کی شرح فلو سے کہیں زیادہ ہے اور اب تک اس سے دنیا بھر میں 3 اعشاریہ 4 فیصد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کو اب بھی مناسب اقدامات کر کے اسے روکا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے ایک سو بارہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔