نماز جمعہ کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹر عارف علوی

031320204

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر آج ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن فلوقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔گھر پر نماز پڑھیں اگر آپکو:1
– کھانسی، بخار یا زکام ہے۔2
آپ بزرگ، کم عمر یا دمے کے مریض ہیں۔اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو:3
۔ وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
4- جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔5-
ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں6۔
کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن فی الوقت ان باتوں کا خیال رکھیں:وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیںجائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیںہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریںکھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں

مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں، سنت اور نوافل گھر جا کر ادا کریںصدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ یاد رکھیں کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشا اللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالی معاف فرمائے گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہماری مشکلیں آسان کرے۔ آمین۔‘