پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا جس پراب ہسپتال کے سی ای او کا بیان بھی سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے تصدیق کردی۔سی ای او میو ہسپتال کا کہناتھا کہ میو ہسپتال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیاہے، گزشتہ رات 50 سالہ شہری غلام عمران کو حافظ آباد سے ہسپتال لایا گیا تھا

مشتبہ مریض ایران ، مسقط سے آیا تھا اوراس میں کچھ علامات بھی تھیں۔پروفیسر اسد اسلم کا کہناتھا کہ مریض کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیلیے نمونے لیباٹری بھجوائے گئے ہیں ، ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے ۔سی ای او کا کہناتھا کہ مریض کو بلیڈنگ ، سانس میں دشواری ، نزلہ زکام اور بخار تھا۔

ڈاکٹرزکا کہناتھا کہ مریض کو میوہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ جاں بحق ہونے والے مریض کے سیمپل لیب بھجوائے گئے ہیں اوراس کی رپورٹ دوپہر تین بجے آئے گئی اور مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہے۔