سیالکوٹ تا لاہور موٹروے ایم 11 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا 

031820201

لاہور : سیالکوٹ تا لاہور موٹروے ایم 11 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر موٹروے کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی، تاہم موٹروے کو آج سے شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کا ہر دلعزیز پراجیکٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ موٹروے ایم 11 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر موٹروے ایم 11 کی اففتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔سیالکوٹ سے لاہور موٹروے کی لمبائی تقریباََ 91 کلومیٹر ہے۔ عام تخمینے کے مطابق اب سیالکوٹ سے لاہور کا سفر تقریباََ 50 منٹس میں طے کرنا ممکن ہو جائے گا۔ سیالکوٹ سے لاہور آنے والے اس روڈ کو رنگ روڈ لاہور سے ملایا گیا ہے، یہ محمود بوٹی کے مقام پر آ کر رنگ روڈ سے ملتا ہے۔

سیالکوٹ سے لاہور موٹروے پر 7 انٹر چینج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ عوام کے لیے شاندار اعلان بھی کیا گیا ہے کہ عوام پر 23 مارچ تک ایم 11 موٹروے پر ٹول ٹیکس بالکل بھی لاگو نہیں ہوگا