کورونا وائرس کے مرکز ووہان سے وائرس کا مکمل صفایا 

031920205

ووہان کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایک انتہائی خوش کن خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں وباء کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ چینی وزارت صحت نے بتایا کہ وائرس کے مرکز ووہان اور ہوبے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق بدھ کے روز ہوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ہوبے میں کورونا وائرس کے 67800 مریضوں میں سے 57678 صحت یاب یو چکے ہیں جبکہ یہاں سب سے زیادہ 3130 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔