ٹرمپ نے خود کو ”جنگ کے زمانہ کا صدر ” قرار دے دیا

032020203

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ”جنگ کے زمانہ کا صدر ”قرار دیتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بحریہ جہاز تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو جنگی دور کے صدر کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہمیں کورونا وائرس کے باعث بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہے جس سے ہم لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نظر نہ آنے والے دشمن کو شکست دے گا اور یہاں تک کہ اس سے اپنی سوچ سے بھی زیادہ تیز لڑنا ہو گا یہی وجہ ہے کہ ہم یو ایس این ایس مرسی بحری جہاز ہسپتال قائم کریں گے۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا نے غیرضرروی سفر کرنے والوں کے لیے اپنی سرحد بند کر دی ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہر کی بندرگاہ پر ایک ہزار کمروں پر مشتمل فوجی بحری جہاز یو ایس این ایس کمفرٹ بھیج رہے ہیں۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات 150 اور متاثرہ کیسز کی تعداد 9,300 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے امریکی سٹاک مارکیٹ کو شید نقصان پہنچا ہے۔ نیویارک گورنر نے کہا کہ صدر ٹرمپ 894 فٹ لمبا بحری جہاز فوری طور پر نیویارک بھیجیں گے

لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ فوجی بحری جہاز کب بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحری جہاز میں آپریٹنگ رومز سمیت ایک ہزار تک کمرے موجود ہیں جو حقیقت میں ایک تیرتا ہوا ہسپتال ہو۔