ایرانی سفیر کا شہباز شریف کو خط، امریکی پابندیوں کا معاملہ اٹھانے کی اپیل 

032120207

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کےسفیر سید محمد علی حسینی نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو خط لکھ کر امریکی پابندیوں کے باعث کورونا سے نمٹنے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ہے۔

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے نمٹنےکیلئے ادویات اور ضروری سامان درکارہے تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سےعلاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایران میں اموات کی وجہ ضروری سامان کی کمی ہے، پابندیوں کی وجہ سےمالی وسائل کےاستعمال میں رکاوٹیں ہیں دراصل امریکی پابندیاں ایرانی قوم کےصحت کےحق کی خلاف ورزی ہے۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو مدد کےلئےخط لکھا ہے اور قائدحزب اختلاف کوخط لکھنےکامقصدخطرات سےآگاہ کرناہے، اپوزیشن لیڈر ایران پر پابندیوں کو نرم کرنےکیلئےآواز بلند کریں۔

شہبازشریف نے زور دیا ہے کہ ایرانی قوم کےعلاج کےحق کوتسلیم کیاجائے، کوروناعالمی چیلنج ہے اسے تنازعات سے بالاترہو کر دیکھاجائے۔

قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست اور کرونا کے تناظر میں امدادکی اپیل کی ہے۔