گرفتار افراد کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم احکامات جاری 

032120208

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو غیر ضروری گرفتار افراد کو فوری طورپر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے9صفحات پرمشتمل قیدیوں سےمتعلق حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ہے۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایک ذمہ دار افسر کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق مقرر کریں، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر غیر ضروری گرفتار کو فوری طور پر رہا کریں۔حکم نامہ کے مطابق قیدیوں کی رہائی سےمتعلق سپریم کورٹ کی واضح ہدایات موجود ہیں، جوڈیشل افسر ویسٹ ڈی سی اسلام آبادکی معاونت کےلئےجج مقرر کریں اور متعلقہ جج اسلام آبادہائیکورٹ کےحکم کےتحت ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی کریں، اس متعلق ڈپٹی کمشنر 24 مارچ کو رپوٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے پہلے اسکریننگ ضروری ہے، قیدیوں کی اسکریننگ کے لئےافسر مقرر کئےجائیں اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ہائیکورٹ کےحکم کی پیروی کریں۔

حکم نامہ کے مطابق جن ملزمان کےٹرائل چل رہےہیں انکوضمانت پررہاکیاجائے اور جن ملزمان کی شخصی ضمانت داخل ہو انہیں بھی ضمانت پر رہا کیا جائے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حکم کی تعمیل کریں جب کہ متعلقہ ایس ایچ او ضمانت پر رہا ملزمان کا عوامی تحفظ کو یقینی بنائے، زیر سماعت کیسز کے ملزمان کو قانونی کارروائی کر کے رہا کیا جائے۔

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اسٹیٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس دوران آزاد کشمیر میں کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں کل سے 3دن تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

فاروق حیدر نے حکم دیا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر گھروں کا دورہ کرے، آزاد کشمیر بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، عوام حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک کے تمام صوبوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گلگت بلتستان کو وفاق نے خصوصی مدد فراہم کی ہے۔