کورونا وائرس کو شکست دینے والا شخص دورانِ جشن ہلاک ہو گیا 

عمان: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 200 سے زائد ممالک لڑ رہے ہیں، مختلف ممالک اس بیماری سے چھٹکارے کے لیے ویکسین کی تیاریوں میں مصروف ہیں، تاہم ایک خبر اردن سے آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جہاں پر شہری نے کورونا وائرس کو شکست دی تو ان کی صحت یابی پر جشن منایا گیا اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر کورونا وائرس کو ہرانے والا شخص چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔ اس وقت دنیا کے 200 سے زائد ممالک اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔