نیشنل ٹیلی کیمونیکشن کارپوریشن نے وزیراعظم سے براہ راست سوال کرنے کے لیے ٹیلی کام پلیٹ فارم مہیا کردیا ۔

نیشنل ٹیلی کیمونیکشن کارپوریشن نے وزیراعظم سے براہ راست سوال کرنے کے لیے ٹیلی کام پلیٹ فارم مہیا کردیا ۔
۔ “آپ کا وزیراعظم ـ۔آپ کے ساتھ” عوامی ٹیلفونگ رابطہ پروگرام ٹیلی کام سروسز این ٹی سی نے دوسری مرتبہ کامیابی فراہم کررہا ہے
۔این ٹی سی حکام کے مطابق این ٹی سی نے ماسٹر نمبر کے توسط سے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیلی کام پلیٹ فارم فراہم کیا

این ٹی سی کے ذریعہ فراہم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے وزیر اعظم کی ٹیلی کانفرنس کے دوران ایک کثیر تعداد نے اس نمبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی
۔این ٹی سی ، حکومت پاکستان کا واحد باضابطہ آئی سی ٹی سروس فراہم کنندہ ہے ، حکومت پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی ٹی / ٹیلی کام خدمات فراہم کرتا رہے گا، منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈئیر ریٹائرڈ وقار رشید خان۔۔این ٹی سی ان چند سرکاری تنظیموں میں سے ایک ہے جو نقصان اٹھانے والے ادارے سے منافع بخش ادارہ بن گئی ہے۔
اس نے گذشتہ مالی سال 2019-20ء میں 558 ملین روپے کا منافع حاصل کیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے
این ٹی سی مالی سال 2019۔20 کے دوران 100 فیصد سالانہ ترقیاتی منصوبہ (اے ڈی پی) مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے ، جو عوامی شعبے میں ایک ریکارڈ ہے۔