ایشین کے گیمز نیپال کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 میںسب سے بڑا اسکور، تیز ترین سینچری اور نصف سینچریاں

ایشین کے گیمز کرکٹ ٹورنامنٹ مقابلوں کے دوران نیپال کی ٹیم نے ٹی 20 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور، تیز ترین سینچری اور نصف سینچریاں بناکر تاریخ رقم کردی اور متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔نیپال نے منگولیا کے خلاف میچ کے دوران یہ کارنامہ سر انجام دیا، نیپال کی ٹیم نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز اسکور کئے، جو اب تک کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔

Nepal ambassador to pakistan H.E.  Tapas Adhikari

منگولیا کو جیت کیلئے 315 رنز درکار تھے تاہم انکی پوری ٹیم محض 41 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل 2019 میں افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف 278 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا تھا۔ نیپالی ٹیم نے ٹی20 فارمیٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

ٹی 20 فارمیٹ کی سب سے تیز نصف سینچری آل راؤنڈر دیپیندر سنگھ ایری نے اسکور کی انہوں نے محض 9 گیندوں پر ففٹی بنائی

اس سے قبل بھارت کے یورواج سنگھ نے 12 بالز پر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔نیپال کے آل راؤنڈر دیپیندر سنگھ ایری کی اننگز کا اختتام 10 گیندوں پر 52 رنز کے ساتھ ہوا جبکہ اس دوران انہوں نے 8 چھکے بھی لگائے، اس دوران انکا اسٹرائیک ریٹ 520 ریکارڈ کیا گیا۔کشال مالا نے صرف 34 گیندوں میں تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر کا ریکارڈ توڑ دیا۔مالا نے 50 گیندوں میں 8 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 137 رنز اسکور کئے۔ روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے اس سے قبل 35، 35 گیندوں پر سینچریاں بنائی تھیں۔

نیپال سے قبل بڑے مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ چیک ری پبلک کے پاس تھا، چیک ریپبلک نے 30 اگست 2019 کو ترکیے کو 257 رنز سے شکست دی تھی۔