روس میں تھپڑ کھانے کا سالانہ مقابلہ، فاتح کیلئے 350 ڈالرز انعام

031520203

ماسکو: روس میں تھپڑ کھانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس منفرد مقابلے میں شرکا نے ایک دوسرے پر اپنے فولادی ہاتھوں سے خوب تھپڑ رسید کئے جبکہ شائقین شرکا کی ہمت کو داد دیتے رہے۔

انعام کی لالچ میں تھپڑ کھاتے کچھ مرد جہاں ہمت ہار گئے وہیں ایک باہمت شخص نے یہ مقابلہ جیت کر 350 ڈالرز کا انعام اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے تھپڑ کھانے کا مقابلہ ہرسال ہوتا ہے، جس میں مختلف ممالک سے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔ ان مقابلوں کے دوران ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جب تھپڑ سے حریف کا چہرہ زخمی ہوگیا۔