کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستانی ڈیزائنر نے لباس تیار کر لیا 

مشہورپاکستانی ڈریس ڈیزائنر عاصم جوفا نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے مخصوص لباس تیار کر لیا۔متعدد معروف شخصیات کی جانب سے جہاں مستحق افراد کی مدد کرنے کے لیے مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے تو وہیں ڈیزائنر عاصم جوفا نے بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ڈیزائنر کا اس لباس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ لباس ڈاکٹرز کی حفاظت کے پیش نظر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ہماری ٹیم نے اس کی تیاری پر بڑی محنت کی، ہم نے ایک مشن کے تحت یہ لباس تیار کیا ہے تاکہ ہماری حفاظت کے لیے جو ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، انھیں تحفظ فراہم ہو۔

عاصم جوفا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز کے لیے حفاظتی لباس بنا کر مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

عاصم جوفا کا کہنا تھا میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس مشن میں ہم کتنے کامیاب ہوں گے تاہم اپنی ٹیم سے میری بات ہوئی، وہ بہت پرعزم ہے اس سلسلے میں، حکام سے درخواست ہے کہ ہمیں سیلف پروٹیکشن لباس تیار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اسے آگے لے کر چل سکیں۔