پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کا سینئر صحافی راجہ شفقت علی کے والد صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی صدر سید زاھد عباس شاہ۔ لیڈیز ونگ کی صدر نذہت ہارون ، سینئر نائب صدرچودھری محمد یونس ، نائب صدر کفایت حسین سلہریہ ، سیکریٹری جنرل چودھری محمد فاروق ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مرزا راسد نسیم ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سید جعفر عباس ، آر سی سی یورپ کے انچارج اور سوشل میڈیا انچارج نسیم چیمہ ، انفارمیشن سیکریٹری فرید شاہ ، مرکزی و صوبائی عہدیداران ، یوتھ ونگ اور لیڈیز ونگ و کارکنان اور جیالوں کی طرف سے پاکستان اسلام آباد کے سینئر صحافی نیوز وائر کے ایڈیٹر ہمارے پیارے دوست شفقت علی کے والد صاحب کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و افسوس اور غم کااظہار کرتے ہوئے تمام لواحقین سے دلی تعزیتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی تنظیمیں و قیادت اور ورکرز دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

*فرید شاہ *

*مرکزی سیکریٹری انفارمیشن *
پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی