بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید

ytr

سرینگر ۔ 8 جنوری مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میںایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع میں لتر کے علاقے چوہدری باغ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ شہید نوجوان کی شناخت عرفان احمد کے طورپر ہوئی ہے ۔ قابض انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں نوجوان کی شہادت کے فورابعد انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو ایک جھڑپ میں شہید کیاگیا تاہم مقامی افراد نے فوج کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان کو حراست کے دوران شہید کیاگیا ہے